ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، بنوں میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے وریشمی کلہ منڈان میں موسلا دھار بارش کے باعث ایک گھر کی چھت منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

موسم خوشگوار لیکن ندی نالوں میں طغیانی

گزشتہ روز لودھراں، جھنگ، موسیٰ خیل، پشاور، باجوڑ اور ملاکنڈ سمیت کئی علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔

شمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ بابو سر ٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر گزشتہ شب سے برفباری جاری ہے، جبکہ چلاس شہر اور گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں شدید بارش اور انتظامی اقدامات

لاہور میں بھی مسلسل چھ گھنٹے بارش ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی جائے، زیر تعمیر سائٹس پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں، اور اہم شاہراہوں و انڈر پاسز کی نگرانی کیمروں کے ذریعے جاری رہے۔

صوبائی اور ضلعی ادارے ہوشیار رہیں

این ڈی ایم اے نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی و پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری متوقع ہے، لہٰذا تمام صوبائی اور ضلعی ادارے الرٹ رہیں اور ضروری اقدامات بروقت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: سماعت 6 اپریل تک ملتوی

’دھنیا فریج میں اگتا رہتا ہے؟‘، ندا یاسر کے بیان پر صارفین کی ٹرولنگ

تاجر رہنما عامر اعوان کے قتل میں منصور خان گینگ ملوث، افغان باشندے بھی شامل تھے، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: ایک لاکھ 92 ہزار ٹن سے زائد ایندھن، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت کا نیا قانون، عالمی سطح پر شدید ردعمل

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا