کمزور اور متوسط طبقے کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا، وزیرِ اعظم

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں خلیجی بحران کے اثرات، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے موجودہ ذخائر اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: حکومتی فیصلوں کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کے لیے مناسب مقدار دستیاب ہے، وزیراعظم

وزیرِ اعظم نے کہا کہ کمزور اور متوسط طبقے کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا اور مشکل گھڑی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ موٹرسائیکل اور رکشوں کے مالکان کی ملکیتی رجسٹریشن جلد مکمل کرنے کے لیے رابطوں کو مربوط کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے سرکاری اخراجات میں کمی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو فی الفور بند کرنے کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچت سے حاصل شدہ رقم عوامی ریلیف میں استعمال کی گئی۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ریلیف اقدامات عام آدمی تک پہنچائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑی سبسڈی دی، ڈاکٹر مصدق ملک

اجلاس میں ایندھن کی بچت، موجودہ اسٹاک اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ ایندھن اور ادویات کے مناسب ذخائر کی موجودگی کی بھی تصدیق کی گئی۔

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم، وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماضی میں اسلام آباد نے بیک وقت کتنے احتجاج دیکھے؟

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘