جویریہ سعود نے اداکارہ یمنٰی زیدی سے معافی مانگ لی

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جویریہ سعود کو یمنیٰ زیدی کی عمر کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا جس نے ناظرین اور فنکار ساتھیوں کی جانب سے شدید ردعمل پیدا کر دیا اور ساتھی اداکار ان کی بھرپور حمایت میں سامنے آگئے۔

حال میں جویریہ سعود نے اپنے پروگرام میں مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی کی بچپن کی تصویر کے حوالے سے غلط معلومات نشر کیں۔ پروگرام کے میزبان جویریہ سعود نے تصویر یمنیٰ زیدی کی بتائی اور ان کی عمر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ پتھر کے زمانے سے کام کر رہے ہیں لیکن ہٹ ابھی ہوئے ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری بچپن کی تصویر نہیں ہے۔ یہ غلط معلومات ہیں۔ براہ کرم نشر کرنے سے پہلے معلومات کی تصدیق کریں۔

مایا علی نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ صنعت اپنے ہی فنکاروں کی توہین کیوں کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہم اپنے ٹیلنٹ کا احترام کب شروع کریں گے؟ فنکار اپنی زندگیاں اپنے فن کے لیے وقف کر دیتے ہیں اور افسوسناک بات یہ ہے کہ اکثر ہماری اپنی انڈسٹری کے لوگ ہی بڑے پلیٹ فارمز پر عوامی سطح پر دوسروں کو نیچا دکھاتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے بھی مایا علی کے بیان کو دوبارہ شیئر کیا اور لکھا کہ جو انہوں نے کہا وہ بالکل ٹھیک کہا۔

جویریہ سعود نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عوامی سطح پر معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تصویر سوشل میڈیا سے بغیر تصدیق کے لی گئی تھی اور ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا یا عمر کا مذاق اڑانا نہیں تھا۔ وہ یمنیٰ زیدی کے لیے دل سے احترام کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے تبصرے کو غلط سمجھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟