اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے پری مون سون اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ نالوں اور نشیبی علاقوں کی بروقت صفائی کے باعث پانی کی نکاسی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کم کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سینیٹیشن اسٹاف نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے واٹر پمپس سمیت دیگر مشینری استعمال کر رہا ہے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز نشیبی علاقوں اور نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر شہر میں ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں