پی ایس ایل میں آج آرام کا دن، کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے ابتدائی مرحلے میں 4 روز مکمل ہونے کے بعد آج کوئی میچ شیڈول نہیں ہے، اور ٹیموں کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میچ میں فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام، اوپنر سمیت شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف مشکلات کا شکار

اب تک ایونٹ میں 6 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن کے بعد کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے 2 میچز میں ایک کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔

اسی طرح ملتان سلطانز اور پشاور زلمی اپنی اپنی پہلی کامیابی کے بعد 2،2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایک جیت اور ایک شکست کے بعد 2 پوائنٹس لے کر پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی، اسلام آباد یونائیٹڈ ایک، ایک اور حیدرآباد کنگزمین 2 میچز کھیلنے کے باوجود کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکے اور یوں وہ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی، ذمہ داری مجھ پر ہے، سکندر رضا

ٹورنامنٹ کا اگلا مقابلہ کل شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘