سعودی عرب: موسم بہار کی بارشوں نے قدرتی مناظر کو یکسر تبدیل کردیا، شہری لطف اندوز ہونے لگے

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں موسمِ بہار کی بارشوں نے مختلف علاقوں میں قدرتی مناظر کو یکسر تبدیل کردیا ہے، جہاں صحرائی خطے سرسبز ہو گئے جبکہ پہاڑی وادیوں میں دھند اور آبشاروں کا دلکش منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ان بارشوں کے اثرات ملک کے مختلف حصوں میں نمایاں ہیں، جس کے باعث شہری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل کر اس خوشگوار تبدیلی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

جنوب مغربی علاقے الباحہ میں بارش کے بعد پہاڑوں اور جنگلات پر دھند چھا گئی، جبکہ چٹانی ڈھلوانوں سے بہتے آبشاروں نے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا۔

درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گرنے کے باعث یہاں سیاحتی کشش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر سیاحوں اور فوٹوگرافروں کی بڑی تعداد ان مناظر کو محفوظ کرنے کے لیے یہاں پہنچی۔

وسطی علاقے القصیم میں بارش نے ریت کے ٹیلوں کو جما دیا اور جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے آف روڈ ڈرائیونگ اور کیمپنگ کے لیے موزوں ماحول پیدا ہوگیا۔ بریده کے قریب نوجوانوں کی بڑی تعداد ٹھنڈی شاموں میں کیمپ فائر کے گرد جمع دکھائی دی۔

شمالی شہر رفحاء کے قریب تاریخی گاؤں زبالہ کے اطراف بارش کے بعد سبزہ اگ آیا، جہاں خاندانوں نے کھلے میدانوں میں پکنک منانے کو ترجیح دی۔

اسی طرح حائل کے علاقے میں ہونے والی وقفے وقفے سے بارش نے اجا اور سلمیٰ پہاڑی سلسلوں سمیت صحرائی علاقوں کا رخ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کردیا، جہاں عارضی کیمپ بھی قائم ہو گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے ٹریفک اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔

یہ مختصر مگر اثر انگیز بارشیں نہ صرف سعودی عرب کے بدلتے قدرتی مناظر کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ ٹھنڈے موسم میں لوگوں کو اکٹھا ہونے کا ایک خوشگوار موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: سماعت 6 اپریل تک ملتوی

’دھنیا فریج میں اگتا رہتا ہے؟‘، ندا یاسر کے بیان پر صارفین کی ٹرولنگ

تاجر رہنما عامر اعوان کے قتل میں منصور خان گینگ ملوث، افغان باشندے بھی شامل تھے، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: ایک لاکھ 92 ہزار ٹن سے زائد ایندھن، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت کا نیا قانون، عالمی سطح پر شدید ردعمل

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا