جنوبی لبنان میں جھڑپیں، اقوامِ متحدہ کا امن اہلکار ہلاک

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان میں تعینات اقوامِ متحدہ کی عبوری امن فورس نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی جھڑپوں کے دوران اس کا ایک امن اہلکار ہلاک اور ایک اور شدید زخمی ہے۔

عبوری امن فورس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب القصیر کے قریب اقوامِ متحدہ کی ایک چوکی پر گولہ گرنے سے دھماکہ ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک امن اہلکار جاں بحق اور دوسرا تشویشناک حالت میں زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ، جنگ کی کوریج کرنے والے مزید 3 صحافی شہید

انڈونیشیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک امن اہلکار بالواسطہ توپ خانے کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک جبکہ 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

عبوری امن فورس کا کہنا ہے کہ گولے کا منبع تاحال معلوم نہیں ہو سکا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

https://x.com/UNIFIL_/status/2038376112661676250?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2038376112661676250%7Ctwgr%5E1b1b13847f0fbb47776a5cc7af44dd6d2d64e12c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aljazeera.com%2Fnews%2F2026%2F3%2F30%2Fun-peacekeeper-killed-as-israel-hezbollah-fighting-escalates-in-lebanon

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں اور ہر حال میں اقوامِ متحدہ کے عملے اور املاک کی حفاظت یقینی بنائیں۔

عبوری امن فورس کے مطابق 2 مارچ سے جاری حالیہ لڑائی کے بعد اس کی چوکیوں کو ایک سے زائد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: لبنان میں زخمی ہمسائے کو بچانے والا مسیحی پادری اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ سے جاں بحق

7 مارچ کو جنوبی لبنان کے ایک سرحدی قصبے میں فائرنگ سے گھانا کے 3 فوجی بھی زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل حریت حریک، غبیری، لیلکی، حدث اور برج البراجنہ سمیت 7 علاقوں کو نشانہ بنانے کی وارننگ دی تھی۔

دعویٰ کیا گیا کہ ان علاقوں میں حزب اللہ کے عسکری ٹھکانے موجود ہیں، تاہم کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی فوج لبنان بھر میں فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور جنوبی علاقوں سمیت بیروت کے مضافات سے شہریوں کی بڑے پیمانے پر جبری نقل مکانی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق مارچ کے آغاز سے اب تک 12 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں، جس کے باعث ایک سنگین انسانی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘