مذاکرات جلد کامیاب نہ ہوئے تو ایران کے توانائی مراکز کو نشانہ بنائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایران نے فوری طور پر حالات بہتر نہ کیے تو امریکا اس کے توانائی کے اہم مراکز کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار کئی آئل ٹینکرز تحفتاً بھیجے گئے، صدر ٹرمپ کا انکشاف

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اس وقت ایران کے ساتھ ایک نئے اور زیادہ معقول رہنما کے تحت مذاکرات کر رہا ہے تاکہ فوجی آپریشنز کو ختم کیا جا سکے اور کچھ پیشرفت بھی ہوئی ہے۔ تاہم صدر نے خبردار کیا کہ اگر جلد کوئی معاہدہ نہ ہوا اور آبنائے ہرمز تجارتی جہاز رانی کے لیے نہ کھولی گئی تو امریکا ایران کے بجلی کے پلانٹس، تیل کے کنویں اور خارگ جزیرہ سمیت توانائی کے اہم مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اقدام ایران کی پچھلی حکومت کے 47 سالہ دور میں امریکا کے فوجیوں اور دیگر شہریوں کی ہلاکتوں کے بدلے میں ہوگا۔

مزید پڑھیے: مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو صرف صدر ٹرمپ ہی روک سکتے ہیں، مصری صدر عبدالفتاح السیسی

انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک ایسے مراکز کو نقصان نہیں پہنچایا گیا لیکن ضرورت پڑنے پر پانی کے ڈیسیلینیشن پلانٹس کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

امریکا کی طرف سے یہ انتباہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی نقل و حمل کا ایک نہایت حساس راستہ ہے اور اس کے فوری کھلنے یا بند ہونے کے عالمی توانائی مارکیٹ پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ایران نے جلد سنجیدگی نہ دکھائی تو واپسی ممکن نہیں ہوگی، صدر ٹرمپ کی پھر دھمکی

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میرا دل چاہتا ہے کہ یہ معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہو لیکن اگر حالات نہ بدلے تو ہمیں سخت کارروائی کرنا ہوگی‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں