راولپنڈی: چک بیلی میں اجتماعی زیادتی، نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں چک بیلی کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دفتر جانے والی ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی روات بازار جانے کے لیے ایک ٹویوٹا ہائی ایس وین میں سوار ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی کی شکایت پر 2 ماہ بعد ایف آئی آر درج

تاہم گاڑی کے کنڈیکٹر نے مبینہ طور پر دروازہ بند کر کے گاڑی کا رخ چک بیلی روڈ کی جانب موڑ دیا۔

بعد ازاں لڑکی کو بگا شیخاں کے ایک گھر میں لے جایا گیا، جہاں 4 افراد نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان میں عقیل اور سلطان سمیت دیگر افراد کے نام سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں 2 بہنوں کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ، مرکزی ملزمان گرفتار

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں