عوام مخالف فیصلوں کی حمایت نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عوام کے خلاف کسی بھی فیصلے کا نہ حصہ بنیں گے اور نہ ہی اس کی حمایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت قاسم خان کے بیان کو غلط رنگ دے رہی ہے، سہیل آفریدی

سہیل آفریدی نے ایوان صدر میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اور ریجنل کرائسز پر خیبرپختونخوا کا واضح مؤقف اجلاس میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے مطابق اجلاس میں پیٹرول و ڈیزل بحران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ایسے فیصلوں سے گریز کیا جانا چاہیے جو معاشی سرگرمیوں کو متاثر کریں۔

وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ کفایت شعاری کا آغاز منتخب نمائندوں اور ریاستی اداروں سے ہونا چاہیے جبکہ خطے میں کشیدگی کے دوران پاکستان کو امن اور مذاکرات کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا بحران کے وقت پاکستان کی طرف دیکھتی ہے اس لیے او آئی سی کو فعال بنانا ضروری ہے۔

’لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا‘

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور اس حوالے سے کل سب کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

مزید پڑھیے: خیبر پختونخوا میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال کریں گے، سہیل آفریدی کی عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

انہوں نے این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے کہا کہ قبائلی اضلاع کے 1375 ارب روپے سے زائد کے حصے کی ادائیگی تاحال نہیں کی گئی اور گزشتہ سات سال سے ان کا حق دیگر صوبوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ان کے مطابق این ایف سی ایوارڈ 2018 سے غیر آئینی طور پر چل رہا ہے اور صوبے کو اس کا حصہ دیے بغیر مزید وسائل کا مطالبہ قابل قبول نہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا فرنٹ لائن پر ہے جبکہ سیلاب اور کاؤنٹر ٹیررزم کے معاملات میں صوبے نے وفاق سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔

صحت کارڈ و رمضان پیکج کے تحت 100 ارب روپے خرچ کیے گئے

وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ صحت کارڈ اور رمضان پیکج کے تحت 100 ارب روپے سے زائد عوام پر خرچ کیے گئے ہیں۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ عدالتوں میں ہمارے کیسز نہیں لگائے جا رہے اور عمران خان سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو 3 سالوں سے مسلسل دیوار سے لگایا جارہا ہے، سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر کسی پالیسی سے عوام کو فائدہ ہوا تو ہم اس کا ساتھ دیں گے لیکن اگر نقصان ہوا تو اس کی مخالفت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی، ٹرین سروس کی غیر یقینی صورتحال، شہری مہنگے فضائی سفر پر مجبور

ویڈیو

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں