خیبر پختونخوا میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال کریں گے، سہیل آفریدی کی عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عوامی حمایت کے بغیر کسی بھی اضافی بوجھ کو ناقابل قبول قرار دیا اور صوبائی حکومت کی کفایت شعاری اور عوامی فلاح کے اقدامات کا ذکر کیا۔

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے صوبے میں کرکٹ کی بحالی، بین الاقوامی میچز کی توقعات، اور عوام پر مہنگائی کے بوجھ سے بچاؤ کے لیے حکومت کی پالیسیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ کے باعث فیول سپلائی خدشات، عوام پر بوجھ ڈالنے کی حمایت نہیں کریں گے، سہیل آفریدی

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے عوام کے لیے انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ آج ایک دفعہ پھر خیبر پختونخوا کی سرزمین پر کرکٹ بحال ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی 2026 کا باقاعدہ افتتاح ہو چکا ہے اور اسی اسٹیڈیم میں مستقبل میں پی ایس ایل کے میچز بھی منعقد ہوں گے۔  ان شا اللہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ بھی خیبر پختونخوا میں بحال کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وفاقی وزرا برائے خزانہ و پیٹرولیم کے ساتھ میٹنگ میں واضح کر دیا گیا کہ عوام پر کسی قسم کا مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

انہوں نے کرونا کے دوران عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کی مثال دی اور کہا کہ اس وقت پٹرول کی قیمت ایک سو پچاس روپے تھی مگر آج پیٹرول 55 روپے مہنگا ہونے کے باوجود مہنگائی کے حوالے سے کوئی شدید ردعمل نہیں آیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام پر بوجھ ڈالنا درست نہیں، حکمران اپنے لیے فضول اخراجات کر سکتے ہیں لیکن عوام سے قربانی لینا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کسی کے غلام نہیں اور صوبائی حکومت کسی بھی اضافی بوجھ کو برداشت نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری، سیکیورٹی فورسز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن یا austerity measures (کفایت شعاری کے اقدامات) کی صورت میں خیبر پختونخوا کی حکومت پہلے سے کفایت شعاری پر عمل پیرا ہے، سرکاری خرچوں اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہے اور کورونا کے وقت پیٹرول پر جو کٹ لگایا گیا تھا وہ آج بھی برقرار ہے۔

آخر میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ رمضان پیکج کے تحت تقریباً دو لاکھ سے زائد افراد کو امداد دی جا چکی ہے اور پیر کے دن نو لاکھ سے زائد لوگوں تک یہ پیکج پہنچایا جائے گا، جس سے صوبے کے کم آمدنی والے افراد کی فوری مدد ممکن ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی، ٹرین سروس کی غیر یقینی صورتحال، شہری مہنگے فضائی سفر پر مجبور

ویڈیو

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں