جائز مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کیا جائےگا، وفاقی وزیر خزانہ کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو یقین دہانی

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جائز مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کیا جائےگا۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے صوبے کو درپیش معاشی اور مالی مسائل سے آگاہ کیا، جس پر وزیر خزانہ نے ان مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں رہنماؤں نے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے باہمی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا اور وفاقی حکومت نے صوبوں کو مالی چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp