بنگلہ دیش حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش حکومت نے اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ملک میں فی الحال موجود ریٹ ہی نافذ رہیں گے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق توانائی ڈویژن نے بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن کو جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا کہ قیمتوں کو نظرثانی شدہ خودکار فیول پرائسنگ میکنزم کے تحت برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی فراہمی کے تنازع پر بنگلہ دیش میں ٹرک ڈرائیور نے فلنگ اسٹیشن منیجر کو کچل کر قتل کر دیا

موجودہ نرخوں کے مطابق ڈیزل کی قیمت 100 ٹکا فی لیٹر، ہائی آکٹین 120 ٹکا، پیٹرول 116 ٹکا ہے۔

دوسری جانب مٹی کا تیل 112 ٹکا فی لیٹر پر دستیاب رہے گا، یہ قیمتیں یکم اپریل 2026 سے بدستور نافذ العمل ہوں گی۔

اس سے قبل حکام کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے نرخوں میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے،

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں فیول نگرانی سخت، پیٹرول پمپس پر ٹیگ آفیسرز تعینات کرنے کا فیصلہ

تاہم صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقامی صارفین کے لیے قیمتوں کو قابل برداشت رکھنے اور عالمی مارکیٹ کے اثرات میں توازن قائم رکھنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

امریکی سینیٹرز کا ٹک ٹاک کو ’خطرناک‘ سیفٹی تجربے پر یکم ستمبر تک جواب دینے کا حکم

راولپنڈی، اسلام آباد میں تیز بارش، نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک