بنگلہ دیش میں فیول نگرانی سخت، پیٹرول پمپس پر ٹیگ آفیسرز تعینات کرنے کا فیصلہ

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش حکومت نے عالمی توانائی خدشات اور ایندھن کی فراہمی سے متعلق بڑھتی تشویش کے پیش نظر ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر خصوصی نگرانی افسران، جنہیں ٹیگ آفیسرز کہا جائے گا، تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سرکاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ انرجی اینڈ منرل ریسورسز ڈویژن کے سیکریٹری محمد سیف الاسلام کی زیر صدارت ہونے والے ایک ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن، فیول سپلائی یقینی بنانے کے لیے حکومتی اقدامات تیز

حکومتی ہدایات کے تحت ملک کے ہر فیول اسٹیشن کے لیے  ایک ٹیگ آفیسر مقرر کیا جائے گا۔ ڈھاکا اور چٹاگانگ جیسے بڑے شہری علاقوں میں ان تقرریوں کی نگرانی بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن کرے گی۔

دیگر اضلاع اور ڈویژنل شہروں میں ڈپٹی کمشنرز متعلقہ افسران نامزد کریں گے، جبکہ تحصیل سطح پر یہ ذمہ داری اپازیلا نرباہی افسران کو سونپی گئی ہے۔

حکومت کے منصوبے کے مطابق ٹیگ آفیسرز ایندھن کی تقسیم اور انتظامی امور کی نگرانی کریں گے اور انرجی اینڈ منرل ریسورسز ڈویژن اور بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ انہیں شفافیت اور جوابدہی برقرار رکھنے کے لیے  روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس جمع کرانا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں جیٹ فیول کی قیمتیں برقرار، 73 فیصد اضافے کا فیصلہ واپس

تمام متعلقہ سرکاری اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ تقرریوں کا عمل فوری مکمل کر کے تفصیلات انرجی ڈویژن کو ارسال کی جائیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد بہتر رابطہ کاری، بے ضابطگیوں کی روک تھام اور عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے دوران ایندھن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp