راولپنڈی پولیس نے اغوا ہونے والا بچہ خیبرپختونخوا سے بازیاب کرالیا، ملزمان گرفتار

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والا بچہ خیبرپختونخوا سے بازیاب کرا لیا، اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

چیف پولیس آفیسر (سی پی او) خود بازیاب کرائے گئے بچے کو والدین کے حوالے کرنے پہنچے۔

پولیس نے کارروائی کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری اور بچے کی بازیابی میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے۔

واضح رہے کہ ملزمان راولپنڈی سے بچے کو اغوا کرنے کے بعد خیبرپختونخوا لے گئے تھے، تاہم پولیس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

پاکستان: ٹرانس شپمنٹ کا متوقع مرکز

افغان سرحد پر سیکیورٹی خدشات، روس تاجکستان کو ہتھیار اور فوجی سازوسامان فراہم کریگا

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں