مذاکرات ہونے چاہییں لیکن فی الوقت نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت یا اسٹیبلشمنٹ میں سے کسی کے ساتھ بھی مذاکرات نہیں ہورہے۔

’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا چاہیے، مذاکرات نیک نیتی اور کھلے دل کے ساتھ ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہاکہ بعض لوگوں کی طرف سے کچھ رکاوٹیں ضرور ہیں جس کی وجہ سے مذاکرات کا سلسلہ شروع نہیں ہو سکا۔

دریں اثنا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کا مؤقف واضح ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جانا چاہیے اور سب سے پہلے پاکستان ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بچوں نے پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی پارٹی ایسا کرے گی، تاہم ان کے بیانات کو بلاجواز متنازع بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنے والے عوامی جذبات کا خیال نہیں کر رہے۔ ان کے مطابق پہلے عمران خان کی ملاقاتیں محدود کی گئیں، پھر بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں بھی بند کر دی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی آنکھ کے مسئلے کے باوجود نہ ملاقات کروائی گئی اور نہ ہی بچوں سے بات کرنے دی گئی، جبکہ بشریٰ بی بی کی بینائی سے متعلق مسئلہ سامنے آنے کے باوجود گزشتہ 4 ہفتوں سے ان کی فیملی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ پی ٹی آئی ملک میں کشیدگی یا انتشار نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی آج واپس آ رہے ہیں اور کل پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ ساتھ پارلیمانی پارٹی کا طویل اجلاس ہوگا، جس میں اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

ان کے مطابق عمران خان نے کچھ اختیارات محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دے رکھے ہیں، جبکہ پارٹی سیاسی مسائل کے حل کی خواہاں ہے لیکن کچھ عناصر ایسا نہیں چاہتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 14 ماہ گزرنے کے باوجود عمران خان کی سزاؤں کی معطلی پر فیصلہ نہیں ہو سکا، عدالت نے اب مرکزی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کی بات کی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

انہوں نے کہاکہ انصاف کے دروازے بند کر کے عوام کو سڑکوں پر آنے سے بھی روکا جا رہا ہے، تاہم عوامی جذبات کو زیادہ دیر دبایا نہیں جا سکتا اور عوام کی بڑی تعداد سمجھتی ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیادوں پر قید رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2025 کے بعد پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کیں جن میں پی ٹی آئی نے بھی کردار ادا کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا اور پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ جنگ جلد ختم ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز، شہریوں کو اضافی وقت لے کر سفر کی ہدایت

بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایرانی اچھے مذاکرات کار ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟