پاکستان میں کھلاڑیوں پر لگنے والے جرمانے کی دلچسپ تاریخ، کس کھلاڑی نے اپنے خلاف فیصلے کو تبدیل کروایا؟

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کی مبینہ خلاف ورزی اور متنازعہ ٹویٹ کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے، جس کے بعد ملکی کرکٹ میں ماضی کے جرمانوں کا ریکارڈ بھی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

اس حوالے سے عبدالرؤف خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر کھلاڑیوں کو مختلف ادوار میں سخت مالی سزاؤں اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’نسیم شاہ کو 2 کروڑ کا جرمانہ ادا کرنا چاہیے یا عدالت جانا چاہیے؟‘، صارفین کرکٹر کے حق میں بول اٹھے

انہوں نے یاد دلایا کہ جسٹس قیوم رپورٹ کے بعد آٹھ کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کیے گئے تھے جبکہ 2008 میں سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر پر 70 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جو اس وقت ایک ریکارڈ تھا۔ بعد ازاں 2015 میں عدالت کے حکم پر یہ رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کو واپس کرنا پڑی۔

اسی طرح 2009 میں فاسٹ بولر محمد آصف کو دبئی میں منشیات اسکینڈل میں ملوث ہونے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 2020 میں وکٹ کیپر بیٹر عمر اکمل پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

عبدالرؤف خان کے مطابق نسیم شاہ پر عائد 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی اسپورٹس تاریخ کا سب سے بڑا مالی جرمانہ بن چکا ہے اور اس سے قبل کسی بھی کھلاڑی پر اس قدر بھاری جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے خلاف ٹوئٹ، قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد

دوسری جانب صحافی فیضان لاکھانی نے نشاندہی کی کہ شعیب اختر کو ماضی میں متعدد بار جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق 2007 میں جنوبی افریقا میں محمد آصف کو بلا مارنے کے الزام میں ان پر 34 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ جبکہ اسی سال کیمپ چھوڑنے پر مزید 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اور کرنسی ویلیو کو مدنظر رکھا جائے تو شعیب اختر پر عائد جرمانوں کی مجموعی مالیت شاید کسی اور کھلاڑی سے زیادہ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم