پنجاب کے تعلیمی ادارے کھل گئے، تدریس ہفتے میں کتنے دن اور ٹائمنگ کیا ہوگی؟

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے طلبہ و طالبات کو تعلیمی اداروں میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج سے صوبے بھر میں تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول کب کھلیں گے؟ وزیر تعلیم نے اعلان کردیا

وزیر تعلیم کے مطابق اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل اب حسب معمول ہفتے میں 5 دن جاری رہے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے حوالے سے درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کو مل جل کر عبور کیا جائے گا۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ ماضی میں ہونے والے تعلیمی نقصانات کے ازالے کے لیے حکومتی سطح پر تعلیمی پالیسیوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے بلیک گاؤن لازمی قرار؟

اس کے ساتھ ساتھ نئی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل بھی جاری ہے تاکہ آئندہ کسی بھی تعلیمی خلل سے بچا جا سکے۔

انہوں نے طلبہ، اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں اور تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

محکمہ تعلیم کا نوٹیفیکیشن

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے اور اس طرح تدریس ہفتے میں 4 دن ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز دونوں پر ہی ہوگا۔

پڑھائی کے اوقات

پیر سے جمعرات تک اسکولز 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ایک شفٹ مکمل کریں گے۔ دوسری شفٹ والے اسکول دوپہرایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا نجی اسکولوں کی فیس کم کرنے کا فیصلہ، حقیقت کیا ہے؟

دوپہر والے اسکولوں میں پڑھائی دن کے ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں