پاکستان آئیڈل کا فائنل کیوں ملتوی کیا؟ پروڈکشن ٹیم کا حیران کن بیان سامنے آگیا

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سب سے مقبول رئیلٹی شو ’پاکستان آئیڈل‘ کے مداحوں کے لیے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ وہ فائنل جس کا انتظار پوری قوم کو تھا، فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 پروڈکشن ٹیم نے اپنے سرکاری بیان میں اس فیصلے کی وجوہات اور مستقبل کے منصوبے واضح کیے ہیں جن میں ملک کی موجودہ صورتحال، علاقائی کشیدگی، اور قومی کفایت شعاری کے اقدامات شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Idol (@pakistanidol_)

پروڈکشن ٹیم نے کہا کہ شو رمضان کے دوران وقفہ پر گیا تاکہ اس مہینے کا احترام کیا جا سکے۔ ابتدائی منصوبہ یہ تھا کہ عید کے بعد شو دوبارہ شروع ہو اور فائنل چند ہفتوں میں منعقد ہو گا لیکن ملکی حالات، بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگیاں اور قومی کفایت شعاری کے اقدامات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس پیمانے کے جشن کو ابھی جاری رکھنا مناسب نہیں ہوگا۔

ٹیم نے مزید کہا کہ پاکستان آئیڈل ہمیشہ خوشی، فخر اور قوم کے اجتماعی جذبے کی علامت رہا ہے اور فائنل اسی وقت ہونا چاہیے جب ملک اسے قبول کر سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Idol (@pakistanidol_)

شرکاء کے لیے یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کا سفر ختم نہیں ہوا۔ ناظرین کے لیے بھی ٹیم نے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان کی محبت، حمایت اور اس پلیٹ فارم پر اعتماد بہت اہمیت رکھتا ہے۔ پروڈکشن ٹیم نے مزید کہا کہ پاکستان آئیڈل مستقبل میں ضرور واپس آئے گا۔

سوشل میڈیا صارفین اس فیصلے سے ناخوش نظرا ٓئے اور انہوں نے انتظامیہ ہر خوب تنقید کی۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ بہت مایوس کن ہے، جو ہر ماہ بینگ واچ کی سبسکرپشن پاکستان آئیڈل دیکھنے کے لیے ادا کر رہے ہیں، اب سبسکرپشن منسوخ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Idol (@pakistanidol_)

 علینا لکھتی ہیں کہ یہ اب تک ہی ہونے والی سب سے مضحکہ خیز چیز ہے۔ جبکہ ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے وینڈرز کو ادائیگی نہیں کی اسی لیے شو بند ہو گیا۔ اصل وجہ یہ ہے کہ وہ کئی لوگوں کے مقروض ہیں، رمضان یا علاقائی کشیدگی نہیں۔

ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ کیا ہوا پیٹرول نہیں ہے؟ جبکہ عکی عارف نامی صارف نے کہا کہ ابھی اوپو فیسٹیول آ رہا ہے، پھر راگ فیسٹ، پھر سول فیسٹ۔ جبکہ پی ایس ایل بھی کھیلی جا رہی ہے لیکن پاکستان آئیڈل جشن منانے کے لیے تیار نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب