زرمبادلہ ذخائر مستحکم، کمرشل بینکوں سمیت مجموعی ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک نے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ 27 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق اس دوران اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 6 ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.38 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا ہدف عبور، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کا تاریخی اضافہ

اسی عرصے میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ ذخائر 5.41 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 21.79 ارب ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے بیان میں کہا گیا کہ 27 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 6 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 16,381.7 ملین ڈالر ہو گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ذخائر میں یہ معمولی اضافہ بیرونی ادائیگیوں، درآمدی بل اور قرضوں کی واپسی جیسے عوامل کے باعث محدود رہا۔

تاہم مجموعی سطح پر ذخائر کا 21 ارب ڈالر سے اوپر رہنا معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا انقلابی اقدام: اب 13 سال کے ٹین ایجرز بھی اپنا بینک اکاؤنٹ خود آپریٹ کرسکیں گے

حالیہ مہینوں میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام دیکھا گیا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ عالمی مالیاتی اداروں سے معاونت، برآمدات میں بہتری اور ترسیلات زر میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ مہینوں میں ذخائر مزید مضبوط ہو سکتے ہیں، جو ملکی کرنسی اور ادائیگیوں کے توازن کے لیے اہم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟