برازیل: پالتو جانور بھی خاندان کا حصہ قرار، علیحدہ ہونے والے جوڑوں کو مشترکہ ملکیت کا حق

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل نے ایک نیا قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت علیحدگی اختیار کرنے والے جوڑوں کو اپنے پالتو جانوروں کی مشترکہ تحویل (جوائنٹ کسٹڈی) کا حق حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کتے انسانوں کے دوست کتنے ہزار سال پہلے بنے؟

برازیلین کانگریس کے مطابق اس قانون سے اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ لوگ اپنے پالتو جانوروں کو خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں۔

نئے قانون کے تحت اگر علیحدہ ہونے والے جوڑے پالتو جانور کی تحویل پر اتفاق نہ کر سکیں تو معاملہ عدالت میں لے جایا جائے گا جہاں جج مشترکہ تحویل کا فیصلہ کرے گا اور جانور کے اخراجات دونوں فریقین میں منصفانہ طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: دوست زیادہ ہوں تو اچھا، کم ہوں تو اور اچھا، جانیے کیسے؟

تاہم یہ قانون صرف ان جوڑوں پر لاگو ہوگا جو اپنے پالتو جانور کے ساتھ طویل عرصہ گزار چکے ہوں۔ اگر کسی فریق کا ماضی گھریلو تشدد یا مجرمانہ سرگرمیوں سے جڑا ہو تو اسے مشترکہ تحویل نہیں دی جائے گی۔

برازیل میں پالتو جانوروں کی تعداد

اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں تقریباً 21 کروڑ 30 لاکھ افراد کے پاس 16 کروڑ کے قریب پالتو جانور موجود ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں پالتو جانوروں کی ملکیت کے حوالے سے عدالتی تنازعات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر یہ قانون متعارف کرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شرحِ پیدائش میں کمی کے باعث لوگ پالتو جانوروں کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں اور انہیں حقیقی معنوں میں خاندان کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پالتو جانور سے محبت کا انوکھا انداز: خاتون نے سفر کے لیے ٹکٹ خرید لیا

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپین اور فرانس بھی پالتو جانوروں کے حوالے سے قوانین میں تبدیلیاں کر چکے ہیں جہاں انہیں محض جائیداد کے بجائے ایک جاندار اور حساس مخلوق کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟