عالمی بحران کے دوران عوام کے لیے ریلیف، سندھ حکومت نے سبسڈی پروگرام کی تفصیلات جاری کردیں

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے سبسڈی پروگرام کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا، اعلیٰ سرکاری افسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد اور پنجاب میں ٹرانسپورٹ فری، کسانوں، مزدوروں کے لیے خصوصی پیکجز جبکہ سندھ میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے 2 ہزار روپے سبسڈی کا اعلان

اجلاس کے دوران حکام نے بتایا کہ تقریباً 1.72 ارب روپے کے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے نفاذ کے لیے مکمل طریقہ کار اور عملی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو مناسب سطح پر رکھا جائے اور ٹرانسپورٹ نظام کی روانی متاثر نہ ہو۔

مراد علی شاہ نے واضح کیاکہ یہ اقدام ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ حالیہ اضافہ کرایوں میں اضافے اور عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال میں کمی کا سبب بن سکتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اسی تناظر میں ’ٹارگٹڈ پیپلز فیول ڈیفرینشل سبسڈی‘ متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے پرانی اور نئی قیمتوں کے فرق کو پورا کیا جائے گا، جبکہ عمومی سبسڈی کو غیر مؤثر قرار دیا گیا۔

حکام کے مطابق اس اسکیم کے تحت ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو اس شرط پر مالی مدد دی جائے گی کہ وہ کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔ اس مد میں بسوں، منی بسوں اور کوچز کو فی گاڑی ماہانہ زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے تک دیے جائیں گے، جبکہ ویگنوں اور پک اپس کے لیے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح چھوٹے مال بردار ٹرکوں کے لیے 70 ہزار اور بڑے ٹرکوں کے لیے 80 ہزار روپے ماہانہ مختص کیے گئے ہیں۔

بین الاضلاعی سفر کے لیے سبسڈی کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں طویل فاصلے طے کرنے والی بسوں کو ماہانہ 10 لاکھ 80 ہزار روپے تک فراہم کیے جائیں گے تاکہ پورے صوبے میں کرایوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

عوامی ریلیف کے طور پر حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اپریل کے دوران ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے مالک کو 2 ہزار روپے نقد دیے جائیں گے، جس سے بڑی تعداد میں وہ شہری مستفید ہوں گے جو روزمرہ سفر کے لیے موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں۔

شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سبسڈی کی ادائیگی ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جائے گی، جو ایکسائز اور ٹرانسپورٹ ڈیٹا بیس سے منسلک ہوگا۔ گاڑی کی رجسٹریشن، فٹنس اور ملکیت کی تصدیق کے بعد رقم براہ راست مستحقین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایس ایم ایس کے ذریعے موٹر سائیکل پیٹرول سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کیسے کی جاسکتی ہے؟

وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے آئندہ 15 دن تک دفاتر کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے۔ یہ ماہانہ 1.72 ارب روپے کا پروگرام تقریباً 5 کروڑ 70 لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے والے نظام کو سہارا دے گا۔

انہوں نے کہاکہ اس سبسڈی کے ذریعے نہ صرف کرایوں کو قابو میں رکھا جا سکے گا بلکہ نجی گاڑیوں کے بڑھتے استعمال کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی، جبکہ ریلیف کو شفاف اور بروقت انداز میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟