ایس ایم ایس کے ذریعے موٹر سائیکل پیٹرول سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کیسے کی جاسکتی ہے؟

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اضافے کے بعد حکومت نے کم اور متوسط آمدن رکھنے والے شہریوں کے لیے ‘موٹر سائیکل پٹرول سبسڈی ریلیف پیکیج 2026’ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت مستحق افراد کو پیٹرول پر رعایت فراہم کی جائے گی۔

حالیہ جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے اضافہ کر کے 458 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 184 روپے بڑھا کر 520 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ: حکومت کس کو کتنی سبسڈی دے رہی ہے؟

حکومتی حکام کے مطابق اس اسکیم کے تحت اہل موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی، جبکہ ماہانہ 20 سے 30 لیٹر تک رعایتی پٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔ اس سہولت سے شہریوں کو ماہانہ تقریباً 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک بچت ہونے کا امکان ہے۔

اہلیت کے معیار کے مطابق درخواست گزار کی ماہانہ آمدن 50 سے 60 ہزار روپے سے کم ہونی چاہیے، موٹر سائیکل اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہو اور نمبر پلیٹ تصدیق شدہ ہو۔ اس کے علاوہ شناختی کارڈ اور موبائل سم بھی ایک ہی نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

رجسٹریشن کے لیے شہری اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور گاڑی کی تفصیلات 9771 پر ایس ایم ایس کے ذریعے ارسال کریں، جس کے بعد انہیں تصدیقی کوڈ موصول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: پیٹرول مہنگا، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 60 فیصد اضافے کا اعلان

حکومت جلد ‘فیول سبسڈی ایپ 2026’ بھی متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین کیو آر کوڈ سسٹم کے تحت ملک بھر کے 12 ہزار سے زائد پٹرول پمپس سے رعایتی پٹرول حاصل کر سکیں گے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صرف سرکاری ذرائع استعمال کریں اور غیر مصدقہ ایپس یا ویب سائٹس پر ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی