مشرق وسطیٰ تنازع: پاکستان کا ثالثی میں فعال اور مؤثر کردار، بھارتی جریدے کا بھی اعتراف

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے معروف جریدے فرسٹ پوسٹ نے اپنی تازہ تجزیاتی رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان ایک فعال اور مؤثر ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، اور دونوں فریقین کے درمیان رابطے برقرار رکھنے میں اہم سہولت کار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے نہ صرف امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کے تبادلے کو ممکن بنایا ہے بلکہ اعلیٰ سطح پر بات چیت کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں بھی جاری رکھی ہیں۔

یہ بھی پٌڑھیے: جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستانی کوششوں کا اعتراف، اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم

تجزیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی کوششیں اس وقت مزید نمایاں ہوئیں جب پاکستان نے خطے کے دیگر اہم اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر امن اور مکالمے کی حمایت کی۔

فرسٹ پوسٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایک چین کی حمایت یافتہ 5 نکاتی امن تجویز بھی سامنے آئی، جس میں جنگ بندی، شہری اہداف کے تحفظ، بحری راستوں کی سلامتی اور خلیج و مشرق وسطیٰ میں استحکام پر زور دیا گیا۔

رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سعودی عرب، ترکی اور مصر جیسے ممالک کی حمایت بھی حاصل رہی، جس سے اس کے کردار کو مزید تقویت ملی۔ ایران اور امریکا دونوں نے ابتدائی طور پر اس سہولت کاری کے عمل کو قبول کیا اور رابطے جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں