لاہور میں انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر چوری، نقدی و زیورات اڑا لے گئے

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

لاہور کے علاقے ہیئر فیز 9 میں نامعلوم چور نے پاکستانی انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر کا صفایا کر دیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں 19 کروڑ کی ڈکیتی، ڈاکوؤں نے کیسے جیمرز لگا کر ڈکیتی کی؟

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہیئر فیز 9 میں نامعلوم چور انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چوری کر کے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ہیئر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم کے ساتھ شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق متاثرہ کی بیوی شزا اسحاق کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے ایس ڈی پی او برکی آصف عطا کو فوری طور پر ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سحری کے بعد گھر لوٹنے والے خاندان پر ڈاکوؤں کا دھاوا، لاہور میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی

دوسری جانب اسد اسحاق کی اہلیہ شزا اسحاق کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ واردات کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔ ان کے مطابق جب وہ گھر پہنچیں تو سامان بکھرا ہوا تھا اور چور سونا، نقدی اور کیمرے سمیت قیمتی اشیاء لے جا چکے تھے۔

شزا اسحاق نے مزید بتایا کہ چور دروازوں کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی