لاہور قلندرز نے کینسر سے لڑتے ننھے مداح کے علاج کا اعلان کردیا

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ٹیومر میں مبتلا ایک بچے کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فرزان نامی بچہ گزشتہ 4 سال سے ٹیومر کے خلاف بہادری سے مقابلہ کر رہا ہے اور وہ لاہور قلندرز کا بڑا مداح ہے۔ اس نے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دوستوں کی پکار 55 دن کومے میں رہنے والے 8 سالہ بچے کو زندگی کی طرف کیسے واپس لے آئی؟

بچے نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اس کا تعلق قلعہ دیدار سنگھ، گوجرانوالا سے ہے اور وہ اپنی پسندیدہ ٹیم اور کپتان سے ملنا چاہتا ہے۔

اس حوالے سے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کا پیغام ان تک پہنچ چکا ہے اور بہادر بچے کو میچ میں خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ننھے بچے کی خواہش پر استنبول کا آسمان رنگین غباروں سے بھر گیا

انتظامیہ نے بچے کو خوش کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹ تحفے میں دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی