بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی انرجی ایمرجنسی نافذ، مارکیٹس اور کمرشل مراکز کے اوقات کار تبدیل

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے غیر ضروری بجلی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے صوبے میں انرجی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ اقدام شام کے اوقات میں توانائی کی بچت کو ممکن بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مارکیٹیں رات 8 بجے بند، بلوچستان میں حکومتی کفایت شعاری فیصلوں پر عملدرآمد شروع

اعلامیے کے مطابق انرجی ایمرجنسی کا اطلاق ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ہوگا، جہاں تمام بازار، شاپنگ پلازے اور کمرشل مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے۔ رات کو کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 9 بجے تک ختم کی جائیں گی۔

Public Notice KP by nisar.khan74

دیگر اضلاع میں بازار، شاپنگ پلازے اور کمرشل سرگرمیاں رات 8 بجے تک بند ہوں گی، جبکہ تمام ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز رات 10 بجے تک بند کیے جائیں گے۔ شادی ہالز، مارکیٹ، ایونٹ ہالز اور دیگر تقریبات بھی رات 10 بجے اختتام پذیر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے کفایتی اقدامات، اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کردیں

دوسری جانب بلوچستان میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر کفایت شعاری کے فیصلوں پر عملدرآمد آج سے شروع ہو گیا ہے۔ کوئٹہ سے جاری نوٹیفکیشن میں توانائی کی بچت اور عوامی سہولت کے لیے مارکیٹوں، شادی ہالز اور ریستورانوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق مارکیٹیں اور شاپنگ مال رات 8 بجے کے بعد بند ہو جائیں گے، جبکہ دوا خانے، بیکریاں اور تندور اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات نافذ، اسپیکر کی تنخواہ و مراعات ترک، اخراجات میں بڑی کمی کا اعلان

شادی ہال، ضیافت ہال اور ہوٹلوں میں ہونے والی تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اسی طرح ریستوران اور ہوٹل بھی رات 10 بجے تک بند ہوں گے۔

ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ یہ فیصلے سختی سے نافذ کریں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مکمل تعاون فراہم کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟