وزیراعظم کے کفایتی اقدامات، اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کردیں

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ’کفایت شعاری اور ایندھن بچاؤ‘ اقدامات کے فوری نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں سرکاری اخراجات میں کمی، مالی نظم و ضبط اور وسائل کے مؤثر استعمال سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس موقع پر مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، عوامی وسائل کے دانشمندانہ استعمال اور وزارت کے امور کو حکومت کی معاشی ذمہ داری کی پالیسی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی امور کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اخراجات کو صرف ناگزیر ضروریات تک محدود رکھا جائے، جبکہ ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جائے جہاں سفارتی سرگرمیوں اور قونصلر خدمات کو متاثر کیے بغیر اخراجات میں کمی ممکن ہو۔

اجلاس میں حکومت کی کفایت شعاری مہم کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے شفاف طرز حکمرانی، ذمہ دارانہ انتظام اور سرکاری فنڈز کے مؤثر استعمال کے عزم کو دہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ قومی خارجہ پالیسی کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو بھی یقینی بنائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور