کھیل اتحاد، ترقی اور امن کا ذریعہ ہیں، محمد شہباز شریف

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محمد شہباز شریف نے عالمی یوم کھیل برائے ترقی و امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کھیل عالمی سطح پر قوموں کے درمیان تعاون، اتحاد اور یگانگت کو فروغ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ کے بچوں کی گڑیا سے کھیلنے کے بجائے جنازہ اٹھانے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ انہیں صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی بھی ترغیب دیتے ہیں، جبکہ خواتین کھلاڑیوں کی شمولیت بھی اس کا اہم حصہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کھیل باہمی احترام، مساوات اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ، سہولیات کی بہتری اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں:ایران فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت نہیں کرے گا، ایرانی وزیر کھیل

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑی اپنی محنت، نظم و ضبط اور شاندار کارکردگی سے قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی کامیابیاں قومی اتحاد کی عکاس ہیں۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں، اساتذہ اور کھیلوں سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ مل کر ایسے اقدامات کریں جن سے ملک کے ہر بچے اور نوجوان کو محفوظ اور یکساں کھیلوں کے مواقع میسر آ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp