پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈی کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 68 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جوش فلپس 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ شان مسعود 27 اور کپتان ایشٹن ٹرنر 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

راولپنڈی کی طرف سے محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل راولپنڈی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے تھے۔

سیم بلنگز نے 34 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کامران غلام 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کپتان محمد رضوان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیان فوریسٹر 24 رنز بنا سکے جبکہ ڈیرل مچل 17 رنز پر فیصل اکرم کا شکار بنے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر راولپنڈی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟