چینی کاروباری گروپ کا پنجاب میں صنعتی منصوبوں پر سرمایہ لگانے پر اتفاق

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کے معروف کاروباری ادارے کنلون گروپ اور سندر گرین گروپ کے وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کے خلاف جنگ تیز، مریم نواز کی ہدایت پر اسپتال کی تعمیر 3 شفٹوں میں جاری

ملاقات کے دوران دونوں گروپوں نے لاہور میں سولر پینل مینوفیکچرنگ کے آغاز پر اتفاق کیا جبکہ کنلون گروپ سے 50 ہزار طلبہ کو چین میں ایڈوانس ووکیشنل اور انڈسٹریل ٹریننگ کرانے کا منصوبہ بھی طے پایا۔

مزید برآں لاہور میں باہمی اشتراک سے ہزار ایکڑ پر انڈسٹریل اسٹیٹ پروجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی اور پنجاب میں کوئلہ سے پیٹروکیمیکل مصنوعات حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی منتقل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔؎

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ پنجاب میں انڈسٹریلائزیشن کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی اور نئے منصوبوں سے پنجاب میں تقریباً 18 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیے: پنجاب میں موٹرسائیکل مالکان پیٹرول رعایتی نرخ پر کیسے حاصل کریں؟ مریم نواز نے طریقہ بتادیا

ملاقات کے دوران مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت کو خود بزنس نہیں کرنا چاہیے بلکہ بزنس مین کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین صوبہ بن چکا ہے اور پاکستان میں سولر مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ انرجی بحران اور سولر ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ ہے۔

وفد میں چین کے معروف ادارے انر منگولیا کول مائن کے سی ای او وانگ جین ہنان شنگ اور انویسٹمنٹ کمپنی کے سی ای او ژاؤ گانگ بو شامل تھے جبکہ سندر گرین گروپ کی طرف سے چیئرمین محمد عابد، سی ای او عظیم افتخار، ڈائریکٹر رانا فیصل حیات اور اوسس کے سی ای او دانش احمد بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات رنگ لائے، پنجاب میں فضائی معیار میں تاریخی بہتری

مریم نواز شریف نے ملاقات میں چین اور پاکستان کے دوستی کے اٹوٹ رشتے کو سراہا اور کہا کہ چین ہمیشہ پنجاب اور پاکستان کے لیے پسندیدہ سرمایہ کاری کا ملک رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی