ہم ایک بڑی جنگ روکنے میں کامیاب رہے، عالمی طاقتیں پاکستان کی طرف متوجہ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دنیا میں عزت بخشی ہے اور ملک ایک بڑی جنگ کو روکنے میں کامیاب رہا ہے، جس پوری قوم کو مبارک ہو۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان ایک قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر خطے اور دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا ہے۔ عرب ممالک، امریکا سمیت عالمی طاقتیں پاکستان کی طرف متوجہ ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ سول اور عسکری قیادت پر مشتمل ہائبرڈ ماڈل نے دو سے تین سال کے اندر بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو ثابت کرتا ہے کہ جب ملک کی طاقتیں متحد ہوں تو پاکستان عالمی سطح پر اہم مقام حاصل کر سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے بھارت کی موجودہ صورتحال پر بھی تبصرہ کیا اور کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی بے بس ہیں اور بھارتی میڈیا اب بھی مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پانچ گنا بڑی طاقت کو شکست دی، اور بھارت ابھی تک اپنی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ اب قوم کو داخلی محاذ، معیشت اور دہشتگردی سے نمٹنے پر توجہ دینا ہوگی۔

وزیر دفاع نے افغانستان کو بھی پیغام دیا کہ وہ پاکستان کی میزبانی اور صبر کا احترام کرے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ اگر افغانستان نے اس کا لحاظ نہیں کیا تو ہمارے پاس محدود آپشنز رہ جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی