ویرات کوہلی کے ساتھ موازنہ بند کریں، صحافی کے سوال پر بابر اعظم غصے میں آگئے

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کا موازنہ ویرات کوہلی سے کرنا ختم کردیں۔

پی ایس ایل 11 کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم کے خلاف کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ اچھا کھیل پیش کروں نتائج آنے میں وقت لگتا ہے۔

صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ شکات یہی ہوتی ہے کہ بابر فنش نہیں کرپاتے اور آپ کا موازنہ ویرات کوہلی سے بھی کیا جاتا ہے لیکن وہ فنش کرکے جاتے ہیں۔

اس سوال پر بابر اعظم غصے میں آگئے اور انہوں نے جواب میں  کہا کہ آپ جس وجہ سے یہ سوال کررہے ہیں میرا موازنہ کرنا ختم کردیں میں نے بھی میچز فنش کیے ہیں، یہ آپ کو ہی لگتا ہے کہ میں نے فنش نہیں کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp