پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 21 ارب 89 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 اپریل 2026 تک کے زر مبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 21 ارب 89 کروڑ 49 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یورو بانڈ کی ادائیگی کر دی، زرمبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر

رپورٹ کے مطابق 3 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 49 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر مستحکم، کمرشل بینکوں سمیت مجموعی ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز

مزید بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 16 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp