کوریج کے لیے آنے والے غیرملکی صحافیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوریج کے لیے آنے والے غیرملکی صحافیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے صحافیوں کے لیے ویزا آن ارائیول ہوگا۔

غیر ملکی صحافیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوریج کے لیے دنیا بھر سے صحافی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو ایک ہی چھت تلے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، 50 کے قریب صحافی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ چین، سعودی عرب، جاپان، جرمنی، کوریا سمیت مختلف ممالک سے صحافیوں نے ویزا کی درخواستیں دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزارت اطلاعات و نشریات نے جناح کنونشن سینٹر میں صحافیوں کے لیے ایک چھت تلے تمام ضروری سہولیات میسر کی ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، پرنٹرز، کمپیوٹرز اور اسکرینز نصب کی گئی ہیں، صحافتی امور انجام دینے کے لیے درکار تمام سہولیات یہاں میسر کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جناح کنونشن سینٹر سے ریڈ زون قریب ہے، صحافی یہاں سے باآسانی کوریج کر سکتے ہیں، صحافیوں کو کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ تمام سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ صحافیوں کو کوریج میں کوئی دقت نہ پیش آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ