آشنا کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی کی سازش بے نقاب

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کروانے کے بعد واردات کو ڈکیتی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ پولیس کے مطابق خاتون کافی عرصے سے اپنے رشتہ دار اور عاشق کے ساتھ تعلق میں تھی اور دونوں مسلسل رابطے میں تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: طالبعلم قتل کیس میں 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

واقعہ اس وقت پیش آیا جب شوہر اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ راستے میں اس کا بیگ گر گیا، جسے اٹھانے کے لیے وہ نیچے اتری، اسی دوران نامعلوم افراد آئے اور اس کے شوہر کو گولی مار کر فرار ہو گئے۔

تاہم تحقیقات کے دوران پولیس کو خاتون کے بیان میں تضاد محسوس ہوا جس کے بعد تفتیش کا رخ بدل گیا۔ مزید پوچھ گچھ پر انکشاف ہوا کہ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا کیونکہ وہ ان کے تعلق میں رکاوٹ بن رہا تھا۔

پولیس نے خاتون اور اس کے عاشق کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اور ملزم تاحال مفرور ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب