ڈی آئی خان میں مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 بچے جاں بحق

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں زہریلا حلوہ کھانے سے 3 کم عمر بچوں کی ہلاکت کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاندان پہاڑی علاقے میں محنت مزدوری کے لیے مقیم تھا، بچوں نے جنگل میں پڑا ہوا حلوہ کھایا، جس کے فوری بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیے: بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ حلوہ کس نے رکھا اور اس میں کیا مضر اجزا شامل تھے۔

حکام نے مزید کہا کہ ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں، جبکہ مضر خوراک کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی نئی پیشکش نہیں کی، اسپیکر ایاز صادق

راولپنڈی: لاپتا 6 سالہ بچی کی تلاش دوسرے روز بھی جاری، نالہ لئی میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع

ہفتوں تک خوف کی علامت بنا رہنے والا ‘دہشتگرد بندر’ بالآخر پکڑا گیا، اسکولز تاحال بند

’ججز آتے جاتے رہتے ہیں، انصاف ہمیشہ قائم رہنا چاہیے‘، جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، فل کورٹ ریفرنس میں خراجِ تحسین

ملک بھر میں کون سی شاہراہیں بند کی جائیں گی؟ جماعت اسلامی نے احتجاجی حکمت عملی طے کرلی

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟