پالتو کتوں کے مالکان کے لیے اہم وارننگ لیتھیم: بیٹری ان سے دور رکھیں

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فائر فائٹنگ حکام نے پالتو جانور رکھنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں موجود لیتھیم بیٹریوں کو محفوظ رکھیں کیونکہ یہ جانوروں کے لیے خطرناک ہونے کے ساتھ آگ لگنے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کتے انسانوں کے دوست کتنے ہزار سال پہلے بنے؟

یہ وارننگ برطانیہ میں اس واقعے کے بعد جاری کی گئی جس میں ایک پالتو کتے نے بچے کے کھلونے میں موجود بیٹری کو چبا لیا اور جس کے نتیجے میں گھر کے اندر جلنے کی بو پھیل گئی۔

فائر فائٹرز کے مطابق بیٹری چبانے کے باعث اس میں نقصان ہوا اور چنگاری پیدا ہوئی جس سے کتے کے بستر کا کچھ حصہ جل گیا۔ خوش قسمتی سے بروقت صورتحال پر قابو پا لیا گیا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اگر دیر ہو جاتی تو بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔

مزید پڑھیے: کتوں کے لیے ٹی وی کا بڑھتا رجحان لیکن کیا وہ واقعی اسکرین پر توجہ دیتے ہیں؟

ریسکیو اداروں نے زور دیا ہے کہ گھروں میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریاں، جو کھلونوں، ویپ ڈیوائسز اور کار کی چابیوں سمیت کئی اشیا میں ہوتی ہیں، انہیں بچوں اور پالتو جانوروں کی پہنچ سے دور رکھا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور معمولی لاپرواہی بھی بڑے خطرے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کتے نے ابتدائی اسٹیج کینسر کی نشاندہی کرکے مالکن کی جان بچالی

ماہرین کا کہنا ہے کہ پالتو جانور اکثر تجسس میں چھوٹی اشیا منہ میں ڈال لیتے ہیں اس لیے مالکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھروں کو محفوظ بنائیں اور خاص طور پر بیٹری جیسی خطرناک چیزوں کو کھلا نہ چھوڑیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟