آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا پنجگور کا دورہ، گورنمنٹ ڈگری کالج چتکان کا تزئین کے بعد افتتاح

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پنجگور کا دورہ کیا جہاں انہوں نےایف سی پرواز فاؤنڈیشن کے زیر انتظام  گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، چتکان کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کیا۔

مذکورہ کالج طویل عرصے سےخستہ حالی کا شکار تھا، جس کے باعث طلبا کو تعلیمی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ طلبا اور اساتذہ کی دیرینہ خواہش پر ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن نے مخیر این جی اوز کے تعاون سےکالج کو تزئین و آرائش کے بعد جدید تعلیمی سہولیات سےآراستہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، ایف سی اور سول انتظامیہ کا ریلیف آپریشن جاری

منصوبے کے تحت کالج میں کلاس رومز و آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش، ساؤنڈ سسٹم کی فراہمی، فٹبال گراؤنڈکی تعمیر، ٹف ٹائل کی تنصیب، آر او پلانٹ کی فراہمی اورٹریننگ ایڈ سمیت دیگر تعمیراتی کام کامیابی سے مکمل کیے گئے۔

 طلبا اور اساتذہ نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن کےاس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں