پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم کا آغاز، خاتون اول کی قوم سے تعاون کی اپیل

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے سال کی دوسری ملک گیر ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا جس کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پولیو کے خلاف جاری مہم کے مثبت نتائج، رواں سال صرف ایک کیس رپورٹ ہوا

یہ مہم 19 اپریل تک جاری رہے گی جس دوران 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین فراہم کریں گے۔

مذکورہ مہم پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جاری ہے تاکہ دور دراز اور حساس علاقوں کے بچوں تک بھی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔

مہم کے دوران بچوں کی مجموعی صحت اور قوتِ مدافعت بہتر بنانے کے لیے وٹامن اے کے سپلیمنٹس بھی دیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام افغانستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ سرحد پار وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

پولیو پروگرام کے سربراہ انور الحق کے مطابق پاکستان نے اس بیماری کے خلاف نمایاں پیش رفت کی ہے۔ سنہ 2026 میں پولیو وائرس 87 میں سے صرف 23 اضلاع میں رپورٹ ہوا ہے جبکہ 2025 میں یہ 82 اضلاع تک پھیل چکا تھا۔

مزید پڑھیے: خیبر پختونخوا: ہنگو میں پولیو سیکیورٹی ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید، 4 زخمی

اسی طرح ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی بھی نمایاں طور پر کم ہو کر 651 سے کم ہو کر 40 تک آ گئی ہے۔ تاہم چیلنجز اب بھی برقرار ہیں۔ 2025 میں ملک بھر میں 31 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ سنہ 2026 میں اب تک سندھ کے ضلع سجاول سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جب تک وائرس کہیں بھی موجود ہے ہر بچہ خطرے میں رہتا ہے۔

وزیرِاعظم کی پولیو کے خاتمے کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کے قریب تر پہنچ چکا ہے لیکن یہ مرحلہ سب سے زیادہ اہم ہے۔ ان کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مگر مکمل طور پر قابلِ روک بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا سبب بن سکتی ہے۔

عائشہ رضا نے کہا کہ مہم کا مقصد ہر بچے کو ویکسین کے 2 قطرے پلا کر اس بیماری کے خلاف مدافعت پیدا کرنا ہے تاکہ ملک کو مکمل خاتمے کی منزل کے قریب لایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر بچے کی ویکسینیشن ہی وائرس کو روکنے کا محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے اور والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

اسی طرح پہلی خاتون اول  آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ملک بھر کے خاندانوں سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لیں تاکہ ہر بچہ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکے۔

مزید پڑھیں: پولیو مہم: کتنے بچے ویکسینیشن سے رہ گئے، وجوہات کیا تھیں؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت پولیو کے خلاف جدوجہد کے انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اب وہ وقت آ گیا ہے جب ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم