اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم قرار، چین کا خیر مقدم

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران کے مذاکرات کو کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی برقرار رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور ایران مذاکرات جاری رکھنے پر متفق، اگلی نشست جلد متوقع، تجزیہ کار

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات ایک مثبت قدم ہیں اور امید ہے کہ اختلافات کو جنگ کے بجائے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے گا تاکہ خلیجی خطے میں جلد امن بحال ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ فوجی کشیدگی ہے، اس لیے مسئلے کے حل کے لیے ضروری ہے کہ تنازع فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کے مطابق تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان قریباً 24 گھنٹے طویل مذاکرات اتوار کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئے، جن میں اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے تاہم بات چیت جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔

مذاکرات کا آغاز ہفتے کی دوپہر ہوا، ابتدا میں بالواسطہ بات چیت کی گئی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ یہ مذاکرات رات گئے تک جاری رہے جو معاملے کی پیچیدگی اور سنجیدگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات، ایٹمی پروگرام اور پابندیاں مرکزی نکات

پاکستان کے لیے ان مذاکرات کی میزبانی سفارتی لحاظ سے ایک اہم موقع بھی تھا، جس کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔ مذاکرات کے اختتام پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے اسلام آباد کی کوششوں کا مثبت جواب دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار