پی ایس ایل معاہدہ توڑنے پر بلیسنگ موزاربانی پر 2  سال کی پابندی

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی پر معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پاکستان سپر لیگ کے آئندہ 2 ایڈیشنز سے باہر کر دیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، مکمل تادیبی کارروائی کے بعد موزاربانی کو فوری طور پر پی ایس ایل کے آئندہ 2 ایڈیشنز میں شرکت کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی نے اپنے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نظر انداز کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ واضح شرائط پر رضامندی کے باوجود انہوں نے دیگر مصروفیات کو ترجیح دی، جو لیگ کے نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار کے لیے نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے پی سی بی کا زمبابوین کرکٹر بلیسنگ موزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ

بورڈ نے اس اقدام کو لیگ کے معیار اور ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ تمام کھلاڑیوں سے معاہدوں کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔

یاد رہے کہ بلیسنگ موزاربانی نے پی ایس ایل سے معاہدہ کرنے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کو ترجیح دی تھی، جس کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل دنیا میں مسٹر بِیسٹ کا راج، 50 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں