’تھوڑی تھوڑی اردو بول سکتی ہوں‘، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ چند سوالات کے دلچسپ جوابات دے کر سننے والوں کو خوب محظوظ کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تھوڑی تھوڑی اردو بول سکتی ہیں۔

ایک غیر رسمی گفتگو میں نٹالی بیکر نے بتایا کہ وہ اس وقت پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی تیاری کر رہی ہیں، جن کا مقصد ملک بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قائم ’لنکن کارنرز‘ تعلیمی اور ثقافتی حوالے سے ایک اہم ذریعہ ہیں، جہاں امریکی تعلیم اور ثقافت میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو معلومات اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

نٹالی بیکر نے اپنی ذاتی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھی سامع ہیں، اور ان کے بقول ایک کامیاب سفارتکار کے لیے سننے کی صلاحیت نہایت اہم ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ عربی، ہسپانوی، فارسی اور روسی زبانوں سے بھی واقف ہیں، جو انہیں مختلف ثقافتوں سے جڑنے میں مدد دیتی ہیں۔ اور تھوڑی تھوڑی اردو بھی بول سکتی ہوں۔

انہوں نے اپنے پس منظر کے بارے میں بتایا کہ ان کا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو سے ہے، جو اپنی منفرد ثقافتی شناخت کے لیے مشہور ہے۔

نٹالی بیکر نے مزید کہا کہ وہ اس وقت پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں سیکھ رہی ہیں، خاص طور پر ان کمپنیوں کے بارے میں جو امریکا کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سیالکوٹ میں فٹبال بنانے والی ایک فیکٹری کا دورہ بھی کیا، جہاں مقامی صنعت کی مہارت کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا