ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو کی رانا ثنا اللہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے مشیرِ وزیراعظم برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ عالمی معیشت اور توانائی کے شعبے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے تنازعات کے سفارتی حل اور خطے میں امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔


رانا ثناء اللہ نے ترک سفیر کو پاک افغان سرحد کی صورتحال اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

ترک سفیر نے بتایا کہ ترکیہ کے وزیرِ کھیل مئی میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا اور نوجوانوں کے لیے مشترکہ مواقع پیدا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: ترکیہ کا ایران امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم، ثالثی کے عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف

اس موقع پر محی الدین وانی نے بین الصوبائی سطح پر ترکیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

رانا ثنا اللہ نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، ٹرمپ نے امریکیوں کو مہنگے پٹرول کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، ٹرمپ نے امریکیوں کو مہنگے پٹرول کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی