یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افریقی ملک یوگنڈا کے صدر کے صاحبزادے اور فوج کے سربراہ جنرل مہوزی کائنرو گابا نے ترکیہ سے ایک ارب ڈالر اور شادی کے لیے ‘خوبصورت ترین خاتون’ فراہم کرنے کا عجیب و غریب مطالبہ کر کے عالمی سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ جنرل مہوزی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ترکیہ نے 30 دن کے اندر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو یوگنڈا ان کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یوگنڈا میں چمپینزیوں کے دو دھڑوں میں قائم ‘امن معاہدہ’ ٹوٹ گیا، خانہ جنگی میں درجنوں ہلاک

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر جاری اپنے بیانات میں یوگنڈا کے آرمی چیف نے الزام عائد کیا کہ ترکیہ صومالیہ میں بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے منصوبوں سے خطیر منافع کما رہا ہے، جبکہ ان منصوبوں کو گزشتہ کئی سالوں سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھاری قیمت یوگنڈا کی فوج ادا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے یوگنڈا کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا گیا، لہٰذا ترکیہ کو اس کا مالی معاوضہ ادا کرنا چاہیے۔

مالی مطالبات کے ساتھ ساتھ جنرل مہوزی نے ایک غیر معمولی شرط بھی رکھی کہ ترکیہ انہیں ایک خوبصورت دلہن کا رشتہ دے، بصورتِ دیگر نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے یوگنڈا کے شہریوں کو ترکیہ کا سفر کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوگنڈا: کیتھولک پادری کے مبینہ تشدد اور قید کے بعد 14 سالہ لڑکا ہلاک

واضح رہے کہ جنرل مہوزی اپنے بے باک اور متنازع بیانات کے لیے مشہور ہیں؛ وہ اس سے قبل اسرائیل کی حمایت میں جنگ میں کودنے کی دھمکی اور امریکہ سے بھاری رقم کے مطالبات بھی کرچکے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق یوگنڈا کی افواج گزشتہ دو دہائیوں سے صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ ‘الشباب’ کے خلاف برسرِ پیکار ہیں، اور جنرل مہوزی کا حالیہ بیان اسی تناظر میں ترکیہ کی بڑھتی ہوئی معاشی مداخلت کے ردِعمل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!