ایران جنگ نہیں، مذاکرات چاہتا ہے: صدر پزشکیان کا دوٹوک مؤقف

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنگ کا خواہاں نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، تاہم امریکا کی جانب سے دباؤ ڈالنے یا ایران کو جھکانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

ایرانی خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اگر اپنی مرضی مسلط کرنے یا ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ شہریوں، دانشوروں اور بچوں کو نشانہ بنانے اور اسکولوں و اسپتالوں سمیت اہم تنصیبات کو تباہ کرنے کا آخر کیا جواز ہو سکتا ہے۔

صدر پزشکیان نے زور دیا کہ ایران بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتا ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی، ٹرین سروس کی غیر یقینی صورتحال، شہری مہنگے فضائی سفر پر مجبور

امیگریشن پالیسی 2026: غیر قانونی ہجرت کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ اور ہنرمند پاکستانیوں کے لیے نئے مواقع

وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر سیستان کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور امن کے فروغ پر اتفاق

ویڈیو

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں