پنجاب میں اے آئی نصاب متعارف کروانے کی تیاری، پہلی جماعت سے تعلیم دینے پر غور

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبے میں طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کو نصاب کا حصہ بنانے کی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ترجمان دفتر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار کے مطابق پنجاب کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت اے آئی نصاب کی تیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سی ای او پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کے ہمراہ آفس آف اے آئی کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ سمیت سائبر جرائم میں 35 فیصد اضافہ

جہاں علی ڈار اور رانا سکندر حیات کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے، اس کے دائرہ کار اور عملی نفاذ پر تفصیلی غور کیا گیا۔

علی ڈار کا کہنا تھا کہ اے آئی مستقبل کی ناگزیر ضرورت ہے اور نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کا تقاضا بن چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی جماعت سے ہی اے آئی تعلیم کے آغاز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ بچوں کو ابتدائی سطح پر جدید مہارتوں سے روشناس کرایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ نصاب میں ڈیجیٹل لٹریسی، کمپیوٹیشنل تھنکنگ، روبوٹکس اور اخلاقی اے آئی جیسے اہم موضوعات شامل ہوں گے، جبکہ 65 فیصد تعلیم کو پروجیکٹ بیسڈ لرننگ پر مشتمل بنایا جائے گا تاکہ طلبہ کی عملی مہارتوں کو فروغ دیا جا سکے۔

علی ڈار کے مطابق اساتذہ کا کردار اس تبدیلی میں کلیدی ہوگا اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دے کر تعلیمی نظام میں مثبت انقلاب لایا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی کو اے آئی کے ذریعے بااختیار بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کی خواہش تھی کہ صدر کو استثنیٰ ملنا چاہیے پھر وہ استثنیٰ دیا گیا ، اسحاق ڈار

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ پنجاب اے آئی نصاب متعارف کروانے والا پہلا صوبہ بننے جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق اس منصوبے پر فوری عملدرآمد کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اے آئی نصاب سے متعلق حتمی سفارشات وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

ویڈیو

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟