وزیرِاعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اپنے سرکاری دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

 جدہ پہنچنے پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات میں اہم پیشرفت، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے

 یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور حالیہ علاقائی سفارتی تبدیلیوں کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنے قیام کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔

اس اہم ملاقات میں دونوں رہنما پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے اور خطے کی موجودہ مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات کے بعد بھی پاکستان کے ذریعے امریکا سے رابطے جاری ہیں، ایران

 وزیرِ اعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور غیر ملکی میڈیا کے لیے وزیرِ اعظم کے ترجمان مشرف زیدی بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘