اسلام آباد مذاکرات کے بعد بھی پاکستان کے ذریعے امریکا سے رابطے جاری ہیں، ایران

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد بھی پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، اگرچہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ اتوار کو ایرانی وفد کی تہران واپسی کے بعد سے پاکستان کے ذریعے متعدد پیغامات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایک پاکستانی وفد کی آمد بھی متوقع ہے، جو اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کا تسلسل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ نہیں، مذاکرات چاہتا ہے: صدر پزشکیان کا دوٹوک مؤقف

اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورینیم افزودگی کا ایران کا حق ناقابل تردید ہے، تاہم اس کی سطح اور نوعیت قابلِ مذاکرہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق دباؤ یا جنگ کے ذریعے چھینا نہیں جاسکتا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات آئندہ 2 دن میں دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں اور پاکستان کو اس حوالے سے ایک اہم مقام قرار دیا جارہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوبارہ بات چیت کا امکان زیادہ ہے، اور اس کی ایک وجہ پاکستان کا مؤثر کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملات سست روی سے آگے بڑھ رہے ہیں تاہم سفارتی عمل جاری ہے، جبکہ ایک اور مرحلہ یورپ میں ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو یورینیئم کی افزودگی سے روکنا سیاسی فیصلہ ہوگا، آئی اے ای اے چیف

ادھر ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 12 اور 13 اپریل کو اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی میزبانی کی، جو 1979 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کا اہم ترین رابطہ تھا۔

 تقریباً 21 گھنٹے جاری رہنے والے ان مذاکرات میں کوئی حتمی پیشرفت نہ ہو سکی، تاہم دونوں فریقین نے سفارتی چینل کھلا رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا کہ تنازع کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور جنگ بندی تاحال برقرار ہے، تاہم کچھ معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

8 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی، جو کئی ہفتوں کے تنازع کے بعد طے پائی تھی، 22 اپریل تک برقرار رہنے کی توقع ہے، تاہم صورتحال بدستور نازک ہے۔ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے خلاف ممکنہ بحری ناکہ بندی کے اقدامات پر تہران نے خبردار کیا ہے کہ ایسا اقدام جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے ملزم نے رشتہ بھیجا تھا؟ والد نے حقیقت بتادی

ملک بھر میں کل سے بارشوں، آندھیوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی حیران کن کمی، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید، تحقیقات کا حکم

سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟