امریکی سینیٹ میں ایران اور اسرائیل سے متعلق اہم قراردادیں مسترد

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائیوں کے لیے کانگریس کی پیشگی اجازت سے متعلق قرارداد مسترد کر دی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد 47 کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے ناکام ہوئی۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کی برطانیہ سے تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے خلاف جاری آپریشن ’ایپک فیوری‘ کے لیے 2 ہفتوں کے اندر کانگریس سے منظوری لینا ضروری تھا، بصورت دیگر 29 اپریل تک یہ کارروائی روکنا لازم تھا۔ 1973 کے جنگی اختیارات کے قانون کے تحت اگر منظوری حاصل نہ کی جائے تو امریکی صدر کو 60 دن کے بعد فوجی کارروائیاں ختم کرنا ہوتی ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو فوجی امداد سے متعلق بھی اہم قراردادیں منظور نہ ہو سکیں۔ اسرائیلی فوج کے لیے امریکی بلڈوزرز کی فراہمی روکنے کی قرارداد 40 کے مقابلے میں 59 ووٹوں سے مسترد کر دی گئی، جس میں 40 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے حمایت کی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کے 3ممالک کے دورے، ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی بھرپور تعریف

یہ بل سینیٹر برنی سینڈرز کی قیادت میں پیش کیا گیا تھا، جس کا مقصد اسرائیل کے لیے غیر مشروط امریکی حمایت کو چیلنج کرنا تھا۔ اسی طرح اسرائیل کو ایک ہزار پاؤنڈ بموں کی فراہمی روکنے سے متعلق ایک اور بل بھی پیش کیا گیا، جس کے حق میں 36 سینیٹرز نے ووٹ دیا جبکہ اکثریت نے مخالفت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp